Connect with us

جائزے

چیخ! خاندان کی عزت کے مقابلے میں عصمت دری کی شکار لڑکی کے لئے انصاف کی جنگ

چیخ دو خواتین کی کہانی ہے، جس میں نایاب کو غریب باپ کی بیٹی ہونے کی قیمت چکانی پڑتی ہے اور منت اپنے خاندان اور روایات کے خلاف نایاب کے لئے انصاف کے لئے لڑتی ہے۔

شائع کر دی گئی

on

اس سے پہلے ہم ٹی وی نے بچوں کے جنسی استحصال پر بننے والے "اُڈاری” جیسے ڈرامہ سیریل سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔ اس ڈرامے کو دنیا بھر میں اردو ڈراموں کے شائقین نے بہت سراہا۔

اس بار ‘اے آر وائی ڈیجیٹل’ خاندان کی عزت کے خلاف عصمت دری کی شکار ایک لڑکی کےلئے انصاف کی جنگ پربننے والا ڈرامہ نشر کر رہا ہے۔

بدر محمود کی ہدایتکاری میں بِگ بینگ انٹرٹینمنٹ کا بنایا ہوا ڈرامہ سیریل "چیخ” جسے زنجبیل عاصم نے لکھا ہے۔ بِگ بینگ انٹرٹینمنٹ نے اس سے پہلے ‘اے آر وائی ڈیجیٹل’ پر چلنے والا مشہور ڈرامہ "ایسی ہے تنہائی” بھی بنایا تھا۔

اداکاری کے بہترین جوہر دکھانے والے بلال عباس اور صباء قمر جو پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ ہیں، جہاں دیور اور بھابھی کی نک جھونک سے ناظرین کے دل جیتں گے وہاں اعجاز اسلم خاندان کی عزت کے لئے برسرپیکار ایک سربراہ کی زبردست اداکاری دیکھنے ملے گی۔ دوسری طرف نوجوان اداکارہ اوشنا شاہ ایک ایسا کردار نبھا رہی ہے جو خود تو ڈرامے کے پہلے 3 اقساط کے بعد مر جاتی ہے، لیکن اس کا کردار پورا ڈرامہ آخر تک اپنی گرفت میں رکھتا ہے۔

صباء قمر جس نے ہمیشہ چیلنج سے بھر پور کردار ادا کیے ہیں، چیخ میں بھی "منت” کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جو اپنی سہیلی نایاب (اشنا) کے لئے اپنے ہی خاندان کے خلاف انصاف کی جنگ لڑ رہی ہے۔

چیخ دو خاندانوں کے درمیان انصاف اور عزت کے درمیان جنگ کی کہانی ہے۔ جس میں ایک طرف یاور (اعجاز اسلم) کا آمیر خاندان اپنی عزت بچانے کے لئے عصمت دری کی شکار نایاب کے لئے انصاف کی ہر اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش کرتا ہے تو دوسری طرف شایان (عماد عرفانی) کا غریب خاندان بیٹی کی عزت اور بڑے خاندان کے آثر و رسوخ تلے دب جاتا ہے۔

یاور کے آمیر خاندان سے منت (صباء قمر) اور اس کی نند حیاء (ازکیہ ڈینئل)، ایک غریب خاندان کے سربراہ شایان کی بیٹی نایاب (اشنا شاہ) کی بہترین سہیلیاں ہوتی ہیں۔ نایاب کی ماں اس کی سوتیلی ہوتی ہے جس کو ہمیشہ نایاب اور منت کی دوستی پر اعتراض ہوتا ہے۔ تاہم وہ لالچی ہوتی ہے اور منت اسے تحفے تحائف دے کر چپ کرادیتی ہے۔

نایاب اور منت کی دوستی سے شروع ہونے والی کہانی کے شروع میں ایسا لگتا ہے کہ آگے جا کر منت کا دیور وجیح (بلال عباس) نایاب کی محبت میں مبتلا ہو جائے گا۔ تاہم جیسے ہی نایاب اور وجیح کے درمیان محبت کا احساس جاگنے لگتا ہے، نایاب کو ایک کربناک حادثے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاور کی چھوٹی بہن حیاء کی منگنی کے موقع پر نایاب اوپر چت پر جاتی ہے۔ جس کو راستے میں وجیح اور اس کا دوست شارق دونوں ملتے ہیں۔ نایاب کو چت پر کوئی بندہ جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر چت سے نیچے گرا دیتا ہے۔ یہ واضح نہیں ہوتا کہ نایاب کو کس نے عصمت دری کا شکار بنا دیا۔

نایاب ہسپتال میں دم توڑ دیتی ہے، تاہم مرنے سے پہلے وہ کچھ بولنے کی کوشش کرتی ہے اور "راجا بھیڑیا ہے” کہہ کر جان دیتی ہے۔ اس کے بعد کہانی ایک نیا موڑ لیتا ہے۔

پولیس انسپکٹر عامر خان (نئیر اعجاز) یاور کے چھوٹے بھائی وجیح پر شک کا اظہار کرتا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے عامر خان یاور سے اس کے گھار پر رشوت کا مطالبہ کرتا ہے جس سے یاور صاف انکار کر کے پولیس افسر عامر خان کو اپنا مخالف کر دیتا ہے۔

عامر خان سمجھ لیتا ہے کہ نایاب کی ” راجا” سے مراد یاور کا بھائی واجیح ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہوتی ہے کہ وجیح اور اس کے دوست شارق دونوں کو پیار سے راجا بلایا جاتا ہے۔

نایاب کے قتل کے بعد اس کی سوتیلی ماں بہت زیادہ شور مچاتی ہے اور منت پر الزام لگاتی ہے کہ اس نے اس کی بیٹی کو مارا ہے۔ شمسہ کا کردار کچھ زیادہ غیر ضروری طور پر ہنگامہ کرتا نظر آتا ہے۔ جسے ناظرین ناپسند کرینگے۔

شمسہ پیسوں کی لالچ میں نایاب کی شادی ایک عمر رسیدہ شخص سے کروانے کے لئے نایاب کے والد رمضان کو راضی کر لیتی ہے۔ اس لئے منت پہلے سمجھتی ہے کہ نایاب نے عمر رسیدہ شخص سے شادی سے بچنے کے لئے خودکشی کی ہے۔

پولیس مسلسل یاور کے خاندان کو تھانے میں بلاتی رہتی ہے جبکہ یاور نایاب کے والد کو گھر بلا کر پولیس کیس واپس لے کر آپس میں معاملہ طے کرنے کا کہتا ہے۔

ہماری عزت آپ کے ہاتھ میں ہے، اس نہ اچھالیں

یاور، رمضان سے

چیخ کے دوسرے قسط میں نایاب کی موت کے بعد سے منت اپنے دیور وجیح پر شک کر کے اسے نایاب کی عصمت دری اور قتل کا ذمہ دار سمجھنے لگتی ہے۔ وہ مختلف لوگوں سے پوچھتی رہتی ہے کہ نایاب کے گرنے کے وقت وجیح کدھر تھا۔

ابھی تک چیخ کے کُل پانچ اقساط آن ائیر ہوچکے ہیں۔ منت اور وجیح میں ایک دلچسپ جنگ شروع ہوگئی ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل 5 جنوری 2019 سے اس ڈرامے کا ہفتہ وار ایک قسط نشر کرتا ہے۔

صباء قمر اور بلال عباس کی جوڑی، منت اور وجیح کی بھابھی اور دیور والی منفرد جوڑی ہے۔ جو ناظرین کے لئے دلچسپی کا باعث بنے گی۔

نایاب کے قتل کا معمہ پورے ڈرامے کو اپنے ارد گرد گھماتا رہے گا۔ جس میں یاور، وجیح، منت، رمضان اور عامر خان کے کردار مزید ابھر کرسامنے آئیں گے۔

یاور اپنے خاندان کی عزت اور اپنے بھائی کو بچانے کے لئے ہر لحاظ سے کوشاں ہوتا ہے جبکہ اس کی بھابھی منت اپنی دوست نایاب کا اصل قاتل بے نقاب کرنے کے لئے اپنے ہی خاندان کے خلاف جنگ میں اترتی ہے۔

وجیح کے ساتھ منت کی جنگ تب شروع ہو جاتی ہے جب اس پر نایاب کی عصمت دری اور قتل کا شک وہ کرتی ہے۔ اور پولیس افسر عامر خان بھی یاور کے خاندان کو کیس میں ملوث کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

"آج سے میرے اور آپ کی جنگ شروع” وجیح منت کو خبردار کر دیتا ہے۔ "اب تو یہ دیکھنا ہے کہ یہ جنگ جیتے گا کون،” منت بھی وجیح کا چلینج قبول کرتی ہے۔ چیخ ڈرامے کی کہانی خاندان بمقابلہ انصاف پر مرکوز ہے۔

علاوہ ازیں، چیخ ایک نڈر خاتون منت کی معاشرے میں ایک اکیلے انصاف کے لئے لڑنے اور

یاور جیسے باثر لوگ ہمیشہ انصاف کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو اپنے خاندان کے نام اور عزت کے لئے دباتے رہتے ہیں۔ جن سے بالواسطہ طور پر نایاب جیسی معصوم لڑکیوں کی عصمت دری کرنے والے درندوں اور قاتلوں کی حوصلہ افزائی ہوجاتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement
تبصرے

Facebook

Advertisement