Connect with us

انٹرٹینمنٹ

‘مودی جی ہم پورے دل سے آپ کے ساتھ ہیں’

بھارتی فنکاروں نے خوش آمدانہ تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں سلمان خان سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں۔

شائع کر دی گئی

on

جیسے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر دنیا ہکا بکا رہ گئی تھی ویسے انڈیا میں نریندرا مودی کی دوبارہ جیت پر بھی دنیا انگشت بہ دندان ہے۔ ہندوستان کے بڑے بڑے صحافی خود حیران ہیں کہ یہ سب کیا اور کیسے ہوا۔

خیر یہ ایک طرف لوگوں کی حقیقت پسندانہ رد عمل ہے۔ لیکن دوسری طرف بھارتی فنکاروں نے خوش آمدانہ تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں سلمان خان سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں زبردست پیغام دیا ہے۔ ’’ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر میں ہم پورے دل سے آپ کے ساتھ ہیں۔ ‘‘

ہر سال کی طرح اس سال بھی سلمان خان کی اس عید پر ایک نئی فلم آنے والی ہے۔ فلم کا نام بھارت ہے اور خوبرو اداکارہ کترینہ کیف ان کے ساتھ ہے اس فلم میں۔ پہلے پریانکا اس فلم میں سلمان خان کے مقابل کردار ادا کرنے والی تھی، لیکن بیچ میں شادی کی وجہ سے پریانکا نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔

یہی وجہ ہے کہ فلم کے پروموشن کے لئے سلمان خان جگہ جگہ شکریہ پریانکا کہتے سنائی دیتے ہیں۔ لگتا ہے یہ بات سلمان کو پسند نہیں آئی یا سلمان چاہ کر بھی یہ نہیں بھول پا رہے کہ پرینکا نے ان کی فلم چھوڑ دی اس لیے کہیں نہ کہیں وہ پرینکا کا ذکر ضرور کر جاتے ہیں۔

فلم بھارت کی ٹریلر

Continue Reading
Advertisement
تبصرے

Facebook

Advertisement