Connect with us

خاص

نہرگھر کا لال کبوتر! نیا پوسٹر اور ریلیز تاریخ

کراچی کی صورتحال کے گرد گھومتی کہانی پر بنائی گئی ایکشن اینڈ کامیڈی فلم ’لال کبوتر‘‘ میں خوبرو اداکارہ منشاء پاشا اور اداکار احمد علی اکبر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

شائع کر دی گئی

on

نہر گھر اپنے پہلے پروجیکٹ کے بارے میں مزید خبروں سے بدستور اپنے مداحوں کے دل جیت رہا ہے۔ ’’لال کبوتر‘‘ کی ٹیم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا ہے کہ یہ فلم رواں سال 22 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کراچی کی صورتحال کے گرد گھومتی کہانی پر بنائی گئی ایکشن اینڈ کامیڈی فلم ’لال کبوتر‘‘ میں خوبرو اداکارہ منشاء پاشا اور اداکار احمد علی اکبر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

منشاء پاشا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم لال کبوتر میں عالیہ ملک کا کردار میں ادا کر رہی ہوں جو اپنی زندگی میں طرح طرح کے مسائل کا شکار ہو جاتی ہے اور پھر ان مسائل سے بہادری سے نبرد آزما ہوتی ہے۔

اس فلم میں علی کاظمی بھی صحافی کا اہم کردار نبھا رہے ہیں، جنہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’’میں فلم میں ایک صحافی عدیل کا کردار ادا کررہا ہوں۔ عدیل ایک بہت سمجھدار شخص ہے جسے فارغ وقت میں اپنے کام کی باتیں کرنا پسند نہیں، اور وہ اپنی بیوی سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوا تھا۔ فلم ساز کمال خان کی ’لال کبوتر‘ کے ایک منٹ دورانیے کے ٹیزر میں کراچی کے مناظر کو دکھایا گیا ہے، تاہم ٹیزر میں صرف ایک ہی ڈائیلاگ دے کر کمال کیا گیا۔

نہرگھر بہن بھائی کامل اور ہانیہ چیمہ کا مشترکہ وینچر ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں نئی سوچ کے ساتھ کچھ منفرد کرنا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ ان کے اولین پراجیکٹ لال کبوتر سے ظاہر ہے چیما بہن بھائی کامیڈی اور ڈرامہ فیچر فلموں سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ وہ ہارورڈ سے تعلیم حاصل کر کے پاکستان آیے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
تبصرے

Facebook

Advertisement